چاغی: شہید اسد اور احمد شاہ بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – بی این پی

200

بلوچ قومی حق خودارادیت اوربلوچستان کے ساحل وسائل کادفاع کرتے ہوئے پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں اپنی جان کانذرانہ دے گر اس کی ابیاری کی ہے – بلوچستان نیشنل پارٹی

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب چاغی میں شہید اسد مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ کی برسی کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں شہیداسد مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید اسد و احمد شاہ کی قربانی جہد کو نئی جلا بخشی – ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن

اجلاس سے ملک غلام قادرشے زئی، میرعبدالرحیم محمد حسنی، نور احمد مینگل، علی احمد بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ بلوچ قومی حق خودارادیت اور بلوچستان کے ساحل و سائل کا دفاع کرتے ہوئے پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اس کی آبیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید اسد مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ و دیگر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر اس عزم کا اعادہ کیا ہم بی این پی کے پلیٹ فارم سے بلوچ قوم کے حق و حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور قائد بلو چستان سرداراختر جان مینگل کی آواز پر لبیک کرکے پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔