ڈیورنڈ لائن کے دوسری طرف پشتونوں سے ہمارے ثقافتی و خونی رشتے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ان خیالات کا افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن کے اس پار کے پشتونوں کے ساتھ ہمارے تاریخی، ثقافتی اور خونی رشتے ہیں اور پاکستان میں کسی کو بھی اس خوابِ غفلت میں مبتلاء نہیں ہونا چاہیئے کہ ہم کبھی بھی اس سے دستبردار ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سامراجی سرحدیں ہمیں جدا نہیں کرسکتیں۔
کندھار پولیس سربراہ نے آخر میں کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ پاکستان میں مظلوم پشتونوں کے حقوق کے حصول کی تحریک ہے۔