پنجگور :خسرے کی وباء سے کئی بچے متاثر

348
فائل فوٹو

خسرے ویکسینیشن کے باوجود بچوں میں بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقوں میں خسرے کی وباء پھیلنے سے کئی گھرانے متاثر، درجن کے قریب بچے بچیاں شدید بیمار پڑھ گئے –

تفصیلات کے مطابق پنجگور گرد و نواح کے علاقوں میں خسرے کی وباء شدید تیزی سے پھیل رہی ہے ویکسینیشن کے باجود کئی بچے بچیاں وباء سے متاثر ہوکر شدید بیمار ہوچکے ہیں –

علاقائی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے خیر آباد تسپ میں شدت کے ساتھ خسرہ بڑھ رہا علاقے میں ویکسین کرنے کے باوجود بھی وباء پھیلنے کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ اب تک یہاں کے مقامی رحیم بخش کے تین بچے جس میں دو بچے ایک بچی، رسول بخش کے بیوی سمیت تین بچے، حامد رحیم بخش نامی شخص کا ایک بچہ اور محمد عوض کا ایک بچہ اور علاقے کے کئی بچے بچیوں میں خسرے کی تشخیص ہوئی ہیں-

وباء سے متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ہم نے باقاعدہ طور پر بچوں کو خسرے کے ویکسینیشن مہم کے دوران ٹیکے لگوائے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی خسرہ پھیل رہی ہے۔ پہلے علاقے کا ایک گھر متاثر تھا لیکن ایک ہفتے کے دوران نیم درجن گھروں کے بچے متاثر ہوچکے ہیں –

واضح رہے اس قبل پنجگور کے علاقے چتکان میں بھی بچے متاثر ہوئے تھے متاثرین نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاہم اس بیماری کے علاج کیلئے علاقے کے لوگ ویکسینیشن سینٹروں کے بجائے انہیں بلوچی اور پرانے مقامی طریقے سے علاج کررہے ہیں جو میڈیکل کے برعکس ہیں-