پاکستان کا گرفتار بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

182

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے بھارتی ائیر فورس کے پائلٹ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ انسانی ہمدردی کے بنیاد پر رہا کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے قریب تباہ ہونے والے بھارتی جنگی جہاز کے ایک پائلٹ ابھے نندن ، سروس نمبر 27981 کو زخمی حالت میں پاکستانی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کل گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کر دے گا۔