ملک کے طاقتور مافیا اور ماہنڈ سیٹ نے ہمیشہ عوام کے بر خلاف پالیسیاں بنائی اور ان منفی پالیسوں کو عملی بنانے کے لئے ناانصافی ظلم اور طاقت کا استعمال کیا – نیشنل پارٹی رہنما عبدالخالق
نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے قومی جدوجہد کا محور شعوری اور فکری بنیادوں پر متعین کر رکھی ہے اس لئے نیشنل پارٹی عوام کی حقیقی ترجمان بن کر ابھر رہی ہے۔ نیشنل پارٹی کا خوف عوام مخالف قوتوں کو عزم نہیں ہورہا پے اور انہوں نے نیشنل پارٹی کے خلاف تمام گروہوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا اور اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کے غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل سے اجتناب نہیں کیا کیونکہ نیشنل پارٹی کی عوامی مقبولیت سب پر حاوی تھا ماسوائے دھاندلی کے۔ ان خیالات کا آظہار انہوں نے ضلع خاران میں پارٹی کے ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
میر عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ انصاف کا توازن اگر برابری کی بنیاد پر نہ ہو تو ملک کیا کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمارے ملک کے طاقتور مافیا اور ماہنڈ سیٹ نے ہمیشہ عوام کے برخلاف پالیسیاں بنائی اور ان منفی پالیسوں کو عملی بنانے کے لئے ناانصافی ظلم اور طاقت کا استعمال کیا۔ جس سے ملک انارکی اور انتشار کا شکار رہا۔
انہوں نے کہا کہ ان مافیاز کا مقابلہ صرف سیاسی شعور اور منظم تنظیم سے کیا جاسکتا ہے۔ نیشنل پارٹی واحد قومی سیاسی جماعت جو عوام کو فکری اور نظریاتی بنیادوں پر منظم کرکے ان عوامی مخالف قوتوں کو شکست دینے کی جدوجہد کررہی ہے اور نیشنل پارٹی کے اس عملی جدوجہد سے خائف ہوکر طاقتور ماہنڈ سیٹ نے اپنے کشتی کے تمام کرداروں کو اکھٹا کیا اور نیشنل پارٹی کو عوامی جدوجہد سے دور رکھنے کی ناکام کوشش کی اور یہ سارا کھیل انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ انتخابات میں دھاندلی سے کامیابی تو حاصل کرلی گئی لیکن نیشنل پارٹی کی محبت عوام سے نہیں چھینی جاسکی۔