نوشکی: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، زخمیوں کی اطلاع

165

فورسز کی گاڑی کو نوشکی کے علاقے شیخ واصل میں نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

فورسز کی گاڑی کو نوشکی کے قریب شیخ واصل کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نوشکی شہر منتقل کردیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے تاحال نقصانات کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔