نوشکی: شوراوک میں افغان سرحدی فورسز کی چوکیوں پر حملہ

927

حملے میں دو طرفہ جانی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع شوراوک میں افغان سرحدی فورسز کی متعدد چوکیوں پر حملہ کردیا ۔

حملہ شوراوک کے سروخاھانو کے علاقے میں ہوا۔

نمائندہ ٹی بی پی نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان کے حملے کے بعد دوطرفہ شدید جھڑپیں شروع ہوئی ۔

دوسری جانب دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کی رپورٹ کے مطابق کندھار پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے بتایا کہ سرحدی فورسز کی چوکیوں پر حملے میں 16 طالبان ہلاک اور 9 زخمی ہوئیں ۔

پولیس سربراہ کے مطابق طالبان کے حملے میں 9 سرحدی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئیں ۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا کہ انہوں نے 20 سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور ان کے اسلحے بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔