نصیر آباد : شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

233

نصیرآباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں فائرنگ سے خاتون جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالى کے حدود گوٹھ حاجی خان جتوئی کےقریب ہادی بخش نےفائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات نصرت بی بی کوقتل کردیا-

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے، لاش کو تحویل میں لیکر سیول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ مزید کاروائی جاری ہے –