مند: فورسز کے کیمپ پر حملہ

230

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ پر راکٹوں اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے مند ہپسار میں فورسز کے کیمپ  پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا جس سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہ ہوسکی ۔