مشکے حملوں میں فورسز کے 10 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

160

مشکے کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کی گئی ہے، خضدار اور کیچ سے مزید جنگی ہیلی کاپٹر مشکے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے میں فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اتوار کے شام ضلع آواران کے علاقے مشکے تنک میں شردوئی کے مقام پر فوجی قافلے کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ ایک گاڑی حملے کی زد میں آکر ناکارہ ہوا اور اس میں سوار تمام آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ آج صبح کنیرہ آواران میں فوجی مورچے کے اندر ایک بارودی سرنگ نصب کیا، جوں ہی دو فوجی اہلکار مورچے میں داخل ہوئے تو باردی سرنگ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے مورچہ مکمل تباہ اور دونوں اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ اہلکار کل مشکے میں ہونے والے حملے کے بعد مشکئے تنک جانے والی قافلے کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے آرہے تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کل سے مشکے کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کی گئی ہے، خضدار اور کیچ سے مزید جنگی ہیلی کاپٹر مشکے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے