مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد

98

لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کو ایک  شخص کی لاش ملی جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس سے قبل کی متعدد افراد کی لاشیں ملی ہے جن میں سے کئی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

رواں سال جنوری کے ماہ میں ایدھی رضاکاروں نے کم از کم دس مسخ شدہ لاشوں کو لاوارث قرار دیکر کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت تیرہ میل کے قبرستان میں دفن کردیا جس پر  بلوچستان کے انسانی حقوق و سیاسی حلقوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین نے  تشویش کا اظہار کیا ، جبکہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے دعویٰ کیا کہ یہ لاشیں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے بلوچ افراد کی ہیں۔