قلات : بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی

578

 بارودی سرنگ کا دھماکہ قلات کے نواحی علاقے میں ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں باوردی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے نواحی علاقے کُنبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں نجیب اللہ ولد شیر محمد سکنہ کُنبی شدید زخمی ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نجیب اللہ اونٹ کیساتھ کُنبی جارہا تھا کہ اونٹ کا پاؤں بارودی سرنگ پر آگیا جس کے نتیجے میں اونٹ موقع پہ ہلاک جبکہ نجیب اللہ شدید زخمی ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔