صوبے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا – نیشنل پارٹی

154

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے پاکستان کی ترقی بلوچستان کے راستے سے گزرتے ہیں صوبے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا ۔

اگر 18ویں ترامیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو تمام سیاسی جماعتیں بھر پور مذاحمت کرینگے

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے پاکستان کی ترقی بلوچستان کے راستے سے گزرتے ہیں کسی حد تک بلوچستان کا اپنا نا اہل نالائق کرپٹ اور بد عنوان سیاسی اشرفیوں کو طاقتور حلقوں کی آشرباد اور تعاون حمایت حاصل ہے ظلم بے انصافی زیادتی ہمارے وسائل کا جارہانہ اور ظالمانہ استعمال ان عوام میں شامل ہے جن کی وجہ سے گزشتہ 71سالوں کے دوران ہر پانچ اور 10سال کے بعد بلوچستان میں بے چینی اور بد امنی پیدا ہوتی رہی ملک کے ممتاز قوم پرست جمہوری سیاست دان میر غوث بخش بزنجو ہمیشہ کہا کرتے تھے سیاست ہی سماج کو بناتی ہے اور بگاڑتی ہے آج ہمارا ملک میں بد امنی ہے یہ سب ہمارے پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا جب 18ترامیم پر من وعن عملدرآمد ہوگا بعض طاقتور حلقے 18ویں ترامیم کو شیخ مجیب الرحمان کے 6نکات سے جوڑ رہے ہیں ہم بالکل مسترد کر دیا ہے 18ویں ترامیم کو سارے سیاسی پارٹیوں نے تسلیم کیا ہے اگر 18ویں ترامیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو تمام سیاسی جماعتیں بھر پور مذمت کرینگے۔