شہید خالد بلوچ کو انکی شہادت پر سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

422

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے خالد بلوچ عرف زرین کو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید خالد بلوچ سکنہ مشکے میدان جنگ میں اپنے فرائض نبھاتے ہوئے ضلع واشک میں شہید ہوئے۔

بی ایل ایف قومی جہد میں ان کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کئی محاذوں پر قابض فورسز کو شکست سے دوچار کیا۔ وہ اپنی صلاحیتوں اور مہارت کی وجہ سے استاد خالد کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ شہدا کا مشن اور قربانی ہمارے حوصلے اور ارادوں کو مزید مضبوط کئے ہوئے ہیں۔ یہ حوصلہ ہمیں اپنی منزل آزاد بلوچستان تک پہنچنے کا وسیلہ ہیں۔