شمالی وزیرستان: بم حملے میں فورسز کے 3 اہلکار زخمی

148

سیکورٹی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی گشت پر تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح سکیورٹی فورسز کے اہلکار گاڑی میں معمول  کی گشت کررہے تھے کہ اس دوران سب ڈویژن میر علی میں سکول کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار سپاہی رفیق، عمران اور عطاء الرحمن زخمی ہوگئےـ

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرکے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔