سوشل میڈیا پر بلوچ نوجوانوں کی گانے کے چرچے

636

عارف بدل کے ڈائریکشن میں فلمائے جانے والے گانے کو ہزاروں شائقین ِ موسیقی پسند کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں بلوچ نواجون کے جانب سے فلمائے گئے خوبصورت گانا عرض ءِ کناں کے سوشل میڈیا پر چرچے 2 دن میں تین ہزار سے زائد لوگوں نے گانے کو یوٹیوب پر دیکھا اور پسند کیا ہے۔

نعیم دلپل اور عارف بدل کے ڈائریکشن میں یہ گانا نعیم دل پل نے گایا ہے، جسے یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے کے بعد اب تک 3 ہزار سے زائد ناظرین دیکھ چکے ہیں۔

بلوچستان کے نوجوان کی جانب سے فلمائے گیےاس گانے کے چرچے سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں اور لوگوں نے گانے کی تعریف کی۔

 

اس گانے میں بلوچستان کے معروف کتھک ڈانسر احمد بلوچ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

عرض کنا ایک بلوچی گانا ہے جس کی کاسٹ بلوچستان کے نوجوانوں سے ہوئی ہے اور بلوچستان میں ہی فلمائی گئی ہے۔

انتہائی کم بجٹ میں بننے کے باوجود، اس معیار کی موسیقی اور ویڈیو ترتیب دینے پر بلوچستان میں ان نوجوان فنکاروں کو سراہا جارہا ہے۔ بہت سے حلقوں نے اپیل کی ہے کے مخیر بلوچ اور حکومت ان نوجوانوں کی سرپرستی کرے تاکہ وہ اپنے فن کا مزید بہتر مظاہرہ کرسکیں۔