سبی میں فورسز اور گیس پائپ لائن پر حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

261

بلوچ ریپبلیکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے حاجی شہر کے قریب فورسز پر گھات لگاکر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں ہمارے سرمچاروں اور فورسز کے درميان لڑائی میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔

 دوستین بلوچ نے کہا کہ دوران لڑائی سرمچاروں نے گیس پاٸپ لاٸن کو بھی ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا کہ جن فورسز اہلکاروں کو ہمارے سرمچاروں نے نشانہ بنایا وہ گیس پاٸپ لاٸن کی حفاظت پر  مامور تھے۔

 ترجمان  نے  کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہمارے تنظیم قبول کرتی ہے اور
ہمارے  اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔