سبی : لہڑی کے قریب بجلی کے دو کھمبے دھماکے سے تباہ

340
File Photo

بلوچستان میں مسلح افراد کی جانب سے اکثر اوقات بجلی و دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ سبی کے مطابق لہڑی کے قریب میاں نی کے مقام پر کوئٹہ جانے والی بجلی کے دو مین کھمبوں کو مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

علاقائی زرائع کے حوالے سے نمائندہ ٹی بی پی نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیمیں اکثر اوقات بجلی سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں ۔

تاہم سبی کے علاقے لہڑی میں آج کے دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ قبول نہیں کی ہے ۔