سبی : حاجی شہر کے قریب فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ

118

مسلح افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے بعد دھماکے سے گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ سبی کے مطابق حاجی شہر کے قریب فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں دونوں  اطراف سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال ہوا ۔

نمائندے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ دو طرفہ جھڑپ میں ایک زور دار دھماکہ بھی ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔

دھماکے کے بعد حاجی شہر سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ۔

تاہم ابھی تک اس جھڑپ اور دھماکے کے بارے پاکستانی سرکار کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اکثر و بیشتر مسلح افراد فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں جس کی ذمہ داری بعد میں مختلف مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول ہوتی ہے ۔

تاہم آج کے جھڑپ اور دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔