سبی : بادرا میں مسلح افراد کا فورسز پر حملہ

221

عینی شاہدین کے مطابق فورسز پر حملے کے بعد کافی دیر تک دو طرفہ حملوں کا سلسلہ جاری رہا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے سبی کے علاقے بادرا میں فورسز پر مختلف اطراف سے حملہ کیا ۔

حملے کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں فورسز کو جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق شام پانچ کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا اور پھر کافی دیر تک دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔

تاہم ابھی تک  اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی سرکاری سطح پر اس حملے کی کوئی تفصیل جاری کی گئی ۔