خضدار سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

157
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سے ایک شخص کی لاش سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز خضدار کے سب تحصیل اورناچ کے علاقے ڈاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت شیر جان ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ شخص ہفتے کی روز اپنے موٹر سائیکل کے ہمراہ لاپتہ ہوا تھا جبکہ لاش کے نزدیک ان کی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

لیویز حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

تاہم مذکورہ شخص کی گمشدگی کے بعد ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔