خضدار، کچلاک: فائرنگ کے واقعات میں 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جانبحق

199

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار کے نواحی علاقے باغبانہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔

باغبانہ خضدار شہر سے 30 منٹ کی مسافت پر واقع ہے جبکہ تاحال مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دریں اثنا کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے گل خان کو قتل کر دیا جن کی نعش کو ایدھی سول ہستپال کوئٹہ منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کیا گیا۔