خاران پتکن کا رہائشی نوجوان نوشکی سے لاپتہ

235

حکام بالا میرےبیٹے کی رہائی کےلئے مدد کریں ، والد کی اپیل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 22 دن قبل خاران پتکن کا رہائشی 16 سالہ نوجوان مقبول احمد دالبندین سے نوشکی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے ۔

مقبول احمد کے والد لعل محمد محمد حسنی نے دالبندین پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا مقبول احمد تاحال لاپتہ ہے ، بہت کوششوں کے باوجود ہمیں اس کی سلامتی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہی ہے ۔

لعل محمد حسنی نے حکام بالا و علااقائی سرکاری نمائندوں سمیت سیاسی و سماجی حلقوں سے بھی اپیل کہ وہ میرے بیٹے کی رہائی کےلئے ہماری آواز بن کر ہماری مدد کریں ۔