خاران: مسخ شدہ لاش برآمد، 2 لاپتہ افراد بازیاب

210

خاران کے نواحی علاقے سے لاش برآمد جبکہ 2 لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ کئی سالوں سے لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے نواحی علاقے زہرو زئی میں ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی یے تاہم ابھی تک مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

سیول انتظامیہ نے لاش تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دریں اثناء خاران سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد نوشکی سے بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ محمد اسلم ولد گوہر خان بازیاب ہوکر خاران پہنچ گیا جن کو اگست 2015 میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ان گھر پر چھاپے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا تھا جبکہ غلام فرید ولد محمود بھی نوشکی سے بازیاب ہوگئے جنہیں 25 اگست 2016 کو ان کے گھر سے فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پے منتقل کردیا تھا۔