حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے – بلوچستان بار کونسل

291

بلوچستان بار کونسل نے لورالائی میں سماجی کارکن ارمان لونی کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے خلاف کل بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ اور تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا

بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ایک بیان میں لورالائی میں دہشت گردی کے بڑتے ہوئے واقعات کے خلاف پرامن احتجاج پر فائرنگ اور سماجی کارکن کے شہادت کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، دہشت گردانہ واقعات کے خلاف جلسے اور پرامن دھرنا لورالائی کے عوام کا بنیادی حق ہے مگر پرامن پروگرام کو پرتشدد بنا کر سیکورٹی ادارے عوام کو ان کا پرامن جدوجہد کا حق چھین رہے ہیں ۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان بار کونسل لورالائی عوام کے ساتھ ہے اور بلوچستان بار کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ ان واقعات کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن مقرر کیا جائے اور واقع کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

بیان میں بلوچستان بار کونسل بلوچستان نے پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کل بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔