حب چوکی : مسافر کوچ حادثے میں 9 افراد زخمی

169

مسافر کوچ الٹنے کے باعث خواتین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے تحصیل حب میں مسافر بس حادثے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حب مین آرسی ڈی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے سے خواتین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا بارش کے وجہ سے ڈرائیور گاڑی کو قابو نا کرسکے بس میں موجود 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی زرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر جام میر غلام قادر اسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے ۔