تم کس کے ایجنٹ ہو؟ ۔ پیادہ بلوچ

218

تم کس کے ایجنٹ ہو؟

تحریر۔ پیادہ بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ

دنیا کا مکار ترین ریاست، جو اسلام کے پوشاک میں ملبوس ہوکر شیطانیت کا کام کئی دہائیوں سے سر انجام دیتا آرہا ہے، اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے بلوچوں کو مختلف بربریت کا نشانہ بناکر بیرونی قوتوں کی مداخلت اور ان بے گناہ بلوچوں کو گولیوں سے نشانہ بناکر انکو را کا ایجنٹ قرار دیدیتا ہے۔

صرف بلوچ ہی نہیں بلکہ پشتون، سندھی اور مہاجروں کو کسی دوسرے ملک کا ایجنٹ قرار دیکر بے گناہ شہید کردیتا ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پوری دنیا میں اپنی غنڈہ گردی کا دائرہ بڑھاتا جارہا ہے۔

اسکا اندازہ حالیہ وڈیو کے منظر عام پر آنے سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس ریاست کی فوج ایک نہتے، بے گناہ معصوم بلوچ کو اسکے اپنے گھر میں گھس کر بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بناتا ہے، نہ آسمان گری نہ زمیں پھٹا، ایسے بے رحم ریاست کے خود کا تعلق کس وحشی قوت سے ہے اور اس کے ٹھیکیداروں سے کوئی پوچھ تو لے کہ تم کس کے ایجنٹ ہو؟ کیا تم کو انسانی حقوق کی پامالی کرنے کا سند ملا ہے کہ تم کافرانہ کرتوتوں سے باز نہیں آتے، کیا تمھارے لگام کو کھینچنے والا کوئی بھی نہیں ہے؟ جو تم معصوم لوگوں کو ایک تو سالہا سال غائب کرتے ہو، پھر یا تو کسی ویرانے میں مسخ شدہ لاش کی صورت میں پھینک دیتے ہو یا اپنے کرائے کے قاتلوں سے جہاں چاہو شہید کرواسکتے ہو۔ تمہارے پاس تو دنیا کا نمبر ون انٹیلجنس ہے اور اس کو جھمکا بناکر پیش کرتے ہو، کسی نے تم سے پوچھا ہے کہ کس شکن کو ہاتھ میں تھام کر تم دنیا کے نمبر ون آئی ایس آئی کو جنم دے چکے ہو، یہ کس جلاد قوت کا ناجائز پیداوار ہے ۔

بلوچستان میں عالمی مذبح خانہ کھول کر انسانوں کے اعضاء بیچنے کا کاروبار کس نے تم کو کھول کر دیا ہے؟ کیا سارے انسانی حقوق کے ادارے تمھارے سامنے بے بس ہوچکے ہیں یا بلیک میل ہو چکے ہیں جو تم انسانیت سوزی کے عالمی فہرست کے اول درجے پر ہو؟

1948 ء سے لیکر آج تک تم نے کئی بے گناہ بلوچوں کو انکے وسائل سے محروم کرکے انکے گھر بار برباد کرکے انہیں زندانوں میں مقید بناکر ان کے ماں باپ بھائی بہنوں پر بے تحاشا ستم ڈھاکر دنیا کے سامنے عالمی سطح پر جس معیشت کے باب کھولنے کی ناکام کوششیں تم کرنے کا دعویٰ کرتے ہو۔

کسی بھی قیمت پر تمہیں بلوچ قوم کی قربانیاں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، چاہے تم لوگوں کو جہاد کے نام پر ورغلا کر مجاہدوں کی شکل میں مسلط کرو یا ہمیں کسی ہمسائے ملک کے ایجنٹ قرار دیکر یا چائنا اور سعودی سمیت دنیا کے مختلف قوتوں سے ملکر ہمیں کاونٹر کرنے کی کوشش کرو ہم تمیں ہرگز برداشت نہیں کرینگے، جب تک ایک بلوچ جہدکار زندہ ہے تمہارا جھوٹا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔
اور بلوچ قوم تم سے آزادی لیکر دم لیگا۔

دی بلوچستان پوسٹ :اس مضمون میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔