تربت : شاپک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

128

مسلح افراد نے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے آصف کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات تربت سے35 کلومیٹر دور واقع شاپک گاوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے آصف علی ولد قاسم کو قتل کردیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد گاڑی میں سوار تھے ۔

خاندانی زرائع کے مطابق آصف کو ایک فون آیا اور اسے گھر سے باہر بلایا گیا ۔

گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود جب وہ باہر گیا تو دس منٹ کے بعد فائرنگ کی آواز آئی ۔

خاندانی زرائع نے مزید بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ اسے قتل کردیا ۔

واضح رہے کہ آصف علی کے بھائی ماسٹر حاصل کو شاپک سے دو سال قبل ایک چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا  اور تین دن بعد اُس کی مسخ شدہ لاش ملی تھی ۔