تربت : سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 افراد لاپتہ

159

تربت سے فورسز نے دو بھائیوں سمیت، 3 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 افراد کو لاپتہ کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تربت کے علاقے ہیرونک میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی اس دوران 3 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جن میں دو بھائی شامل ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت سراج ولد داد محمد، محمد ولد داد محمد اور بشام ولد گہرام شامل ہیں-

ذرائع کے مطابق دوران تلاشی فورسز نے گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں موجود قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے –