تربت : امن و امان کی بگڑتی صورتحال،فورسز نے موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن شروع کردی

260

تربت میں پے درپے فورسز پر حملوں کے بعد سیکیورٹی اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  تربت میں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن شروع، شہر کے اندر امن و امان کے پیش نظر موٹر سائیکل پارکنگ کی خلاف ورزی پر کاروائی کا آغاز کردیا ۔

تربت میں امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایف سی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیا ہے، ایف سی چیک پوسٹوں پر رجسٹریشن کی سہولت مہیا کر کے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں میں قائم ایف سی کی چیک پوسٹوں پر رجسٹریشن کیا جارہا ہے ۔

دوسری جانب شہر کے اندر پارکنگ کی ممانعت کے بعد کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایف سی اہلکاروں نے مین روڈ پر دکانوں کے سامنے پارک کی گئی موٹر سائیکلوں کے ہوا نکالنے کے ساتھ مالکان کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے انہیں مختص کیئے گئے پارکنگ ایریا میں موٹر سائیکل کھڑی کرانے کی ہدایت کی ہے۔