تجابان حملے میں فورسز کے چھ اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بیبگر بلوچ

193

قابض پاکستان کی قبصہ گیریت کو دوام بخشنے کی خاطر چین اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہیگی – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے کل کیچ کے علاقے تجابان سنگ آباد کے مقام پر سی پیک روٹ کی سیکورٹی پر معمور فورسز کی گشتی ٹیم پر حملہ کرکے چھ اہلکار ہلاک جبکہ چار سے زائد زخمی کردیئے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ بلوچ سرزمین پر قابض پاکستان کی قبصہ گیریت کو دوام بخشنے کی خاطر چین اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہیگی۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان اور ایک آزاد سماج کے قیام تک جاری رہینگی۔