بی ایل ایف نے مشکے میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

180

حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل شام آٹھ بجے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے منگلی میں قابض پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور کئی زخمی کئے۔ معمول کے مطابق حواس باختہ فوج نے عام آبادی کی طرف مارٹر گولے برسائے تاہم عام آبادی کو جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فوج پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔