بھارت : زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک

154

 بھارت کے مختلف شہروں میں زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 62 جب کہ اتر کھنڈ میں 24افراد زہریلی شراب سے ہلاک ہوئے، جب کہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج 22افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے بی جے پی حکومت نے زہریلی شراب کی روک تھام نہیں کی، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے سہارن پور میں زہریلی شراب کے دھندے میں ملوث 30افراد کو گرفتار کرلیا ہے