بولان: وبائی مرض سے 4 بچے انتقال کرگئے

120

بولان میں وبائی مرض سے 4 بچے انتقال کرگئے جبکہ متعدد بچے بیمار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں کالی کھانسی کے وباء پھیلنے سے چار بچے انتقال کرگئے جبکہ متعدد بچے بیمار ہوگئے ہیں۔

ٹی بی پی نمائندہ کوئٹہ کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں کالی کھانسی کی وباء پھیل گئی ہے جس کے باعث چار بچے انتقال کرگئے جبکہ متعدد بچے بیماری کا شکار ہے جن کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متاثرین کے مطابق مچھ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں کالی کھانسی کے علاج کی سہولیات بھی نہیں ہیں جبکہ غربت کے باعث دوسرے شہروں تک آنے جانے میں انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب ضلع بولان بشمول مچھ شہر میں نمائندوں کی جانب سے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات پہنچانے کیلئے اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے بھی کیے جاتے رہے ہیں۔