بلوچستان کے ضلع سبی میں فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

605

 فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان دیر تک جھڑپ جاری رہی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سبی کے علاقے سانگان میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے فورسز کے چوکی کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز پرحملہ سانگان کے نواحی علاقے میں کیا گیا، فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان دیر تک جھڑپ جاری جس میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑا ہے جبکہ مسلح افراد حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

سرکاری ذرائع سے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کی گئی جبکہ حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری مذکورہ علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے ضلع سبی میں فروری کے مہینے میں فورسز سمیت ریل گاڑی اور بجلی کمبوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ گذشتہ دنوں فورسز اور ریل گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کی تھی جبکہ اس سے قبل سبی کے قریب مٹھڑی کے مقام پر کوئٹہ کراچی جانے والے ہائی وے روڈ پر فورسز کی چوکی اور لہڑی کے قریب میانی کے مقام پر کوٸٹہ جانے والے بجلی کے دو کھمبوں کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن گارڈز نے قبول کی تھی۔

تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔