بلوچستان:جھاو میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں

152

فورسز نے مسلح افراد کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی  جس کے بعد جھڑپیں شروع ہوئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاو کورک جوتری میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق مسلح افراد کو فورسز نے محاصرہ میں لینے کی کوشش کی جس کے بعد  دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔

علاقائی زرائع نے مزید بتایا کہ دوطرفہ جھڑپ میں فورسز کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔اور مسلح افراد فورسز کے محاصرے کو توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئیں ۔

تاہم سرکاری سطح پر تاحال اس جھڑپ کی تصدیق نہ ہوسکی ۔