بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے بلاجواز ڈاکٹروں کی منتقلی اور معطلی اور جونیئرز کی سنیر پوزیشن پر تعیناتی صحت کے شعبے کو انتہائی زبوں حالی کی طرف لے جارہا ہے اور بی ڈی ایف پہلے ہی کرتی ہیں کہ اس طرح کے منفی اقدامات سے شعبہ صحت کو نقصان پہنچا کر اپنی ذات کو فائدہ پنچانا کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایک مخصوص لابی نے وزیر صحت کو یرغمال بنا کر اور اس کے اردگرد کے افراد کو مالی فوائد پہنچا کر آئے روز ڈاکٹروں کی پوسٹنگ منتقلی اور جونیرز کو سنیر پوزیشن دینا اور خاص کر بلوچ ڈاکٹروں کو سنیئر پوسٹوں سے ہٹانا اور بہانوں سے ان کی معطلی تواتر سے جاری ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔ اسی بزنس مین لابی کی وجہ آج ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور بنیادی مسئلوں کو حل کرنے کے بجائے محکمہ ٹرانسفروں اور پیسے کمانے میں مصروف ہے ۔
ترجمان نے وزیر اعلیٰ جام کمال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر محکمہ صحت میں جاری کرپشن کا خاتمہ کرے، آئے روز ہونے والے غیر ضروری منتقلی فوراً روکھے اور تمام معطل شدہ ڈاکٹروں کو فوراً باعزت بحال کیا جائے بصورت دیگر ہمارے سخت ردعمل کے لیے تیار رہیں۔