براہوئی زبان میں پہلی مرتبہ قرآن مجید کا آڈیو ترجمہ مکمل

2489

نور محمد مینگل نے قرآن مجید کا آڈیو ترجمہ چھ سال کے عرصے میں مکمل کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا نمائندے کے مطابق قرآن مجید کا براہوئی زبان میں آڈیو ترجمہ مکمل ہوگیا ہے جس کو یوٹیب پر نشر کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے ایک ویب سائیٹ بھی بنائی گئی جس کو یوٹیوب سے منسلک کیا گیا۔

شیخ نور محمد مینگل نے قرآن مجید کو براہوئی زبان میں آڈیو کے ترجمہ کرنے کا کام چھ سال کے مدت میں مکمل کیا ہے۔ شیخ نور محمد مینگل کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ سے ہے اور وہ اب مکہ مکرمہ میں رہائش پزیر ہے جبکہ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کرنے کے بعد ازاں انہوں نے سعودی میں مدینہ یونیورسٹی سے علماء کورس مکمل کیا۔

یاد رہے براہوئی زبان میں اسے سے پہلے انٹرنیٹ پر قرآن مجید کا ترجمہ موجود نہیں تھا۔

یہاں کلک کرکے مذکورہ ویب سائیٹ کو وزٹ کرے۔