ایران نے امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ جیت لیا

103

عالمی عدالت انصاف میں ایران نے امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جس کے بعد ایران کے منجمد 2 ارب ڈالر کے اثاثے بحال کر دیے گئے۔

 ہالینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے ایران کے حق میں فیصلہ سنایا۔

تہران نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ واشنگٹن نے غیر قانونی طور پر ایران کے اثاثے اور کمپنیاں منجمد کیں۔

امریکی سپریم کورٹ نے 2016 میں ایران کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایران پر 1983 میں بیروت میں امریکی اڈے پرحملے کا الزام تھا جس میں 214 امریکی فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

حملے کے بعد امریکا کا مؤقف تھا کہ ایران بین الاقوامی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔