ایران : فوجی اڈے پر حملہ، ایک ہلاک 5 زخمی

307

فوجی اڈے پر  حملہ سیستان بلوچستان میں کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران میں فوجی اڈے پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ایرانی ٹیلی ویژن  کے مطابق حملہ ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے شہر نیک شاہر کے مقام کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ کے  زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں۔

سرکاری حکام کی جانب سے حملے کو دہشت گردی  واقعہ قرار دیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

یاد رہے دو روز قبل زاہدان  شہر میں پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ایران کے سیستان بلوچستان میں سنی بلوچ اپنے جداگانہ حیثیت کی خاطر طویل عرصے سے جدوجہد کررہے ہیں ۔