افغانستان : اہم طالبان رہنما امریکی بمباری میں ساتھیوں سمیت ہلاک

217

طالبان رہنما کی امریکی بمباری میں مارے جانے کے حوالے تاحال طالبان نے کوئی تصدیق نہیں ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں امریکی طیاروں نے طالبان کے اہم رہنما کو اس کے دیگر چار ساتھیوں سمیت فضائی بمباری سے نشانہ بنایا ۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق ہلمند کے ضلع سنگین میں اہم طالبان رہنما شیر آغا اپنے چار ساتھیوں سمیت مارے گئے ۔

واضح رہے کہ مولوی شیرآغا گذشتہ ماہ امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ہلمند کےلئے طالبان کے گورنر مولوی منان کے قریبی رشتہ تھا ۔

ہلمند کے صوبائی سیکیورٹی زرائع نے مولوی شیر آغا کے مارے جانے کی تصدیق کی تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے ۔