افغانستان: ہلمند میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری سے 16 عام شہری جانبحق

457

گذشتہ ماہ جنوری کی 23 تاریخ کو بھی امریکی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کو قتل کردیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں امریکی جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 16 افراد جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں مارے گئے ۔

ٹی بی پی نمائندہ کابل کے مطابق گذشتہ ماہ جنوری کی 23 تاریخ کو ہلمند کے ضلع سنگین میں حاجی نور محمد کے گھر کو امریکی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دس بچے اور چار خواتین سمیت  متعدد افراد جانبحق ہوئیں تھے ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امن کے قیام اور امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حوالے سے طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔

تاہم دوسری جانب دونوں فریق ایک دوسرے پر مہلک حملے بھی جاری رکھے ہوئیں ہیں اور دونوں فریقوں کی حملوں کی زد میں اکثر اوقات عام شہری مارے جاتے ہیں ۔