افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے کوئی احکامات نہیں ملے – سیکریڑی دفاع

135

افغانستان سے فوجیوں کی تعداد میں کمی کے حوالے سے تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار امریکی سیکریٹری دفاع نے اپنے غیر اعلانیہ دورہ افغانستان میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔

طالبان کے ساتھ امریکہ کے حالیہ مذاکرات اور افغانستان سے فوجیوں کے انخلاء کے حوالے سے سیکریٹری دفاع نے کہا کہ انھیں افغانستان سے فوجیوں کی انخلاء یا ان کی تعداد کم کرنے کے کوئی احکامات نہیں ملے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں افغان حکومت کی شمولیت لازمی امر ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی سیکریٹری دفاع آج اپنے غیر اعلانیہ دورے پہ افغانستان گئے اور وہاں اعلی حکام کے علاوہ امریکی فوجیوں سے بھی ملے ۔