افغانستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 صحافی جانبحق

114

سرکاری ذرائع کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے صوبے تخار میں فائرنگ کرکے دو ریڈیو صحافیوں کو قتل کردیا ۔

ھمصدا ریڈیو سے وابستہ رحیم اللہ اور آریا کو ان کے دفتر کے اندر ہی قتل کردیا گیا ۔

ریڈیو انتظامیہ کے مطابق  دو افراد ریڈیو میں اشتہار دینے کے نام پر اندر آئے اور کچھ دیر  بعد پستول سے فائرنگ کرکے دو کارکنوں کو قتل کردیا اور مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

صوبہ تخار میں سیکیورٹی زرائع نے بتایا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں ۔