یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

385

پنجگور حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے پنچگور کے علاقہ دزپروم میں مڈل اسکول آرمی کیمپ پر گرنیڈ لانچر اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے حملے قابض فورسز پہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی کی بحالی تک جاری رہینگے۔