گوادر سے لاپتہ جماعت نہم کا طالب علم تاحال بازیاب نہ سکا

115

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حالیہ چند روز کے دوران متعدد لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 12 اکتوبر 2017 کوفورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا جماعت نہم کا طالب علم تاحال بازیاب نہ ہوسکا ۔

سترہ سالہ فدابلوچ ولد رحیم بلوچ کا بنیادی تعلق دشت شولی سے ہے اور وہ گوادر میں اوئسس سکول میں زیر تعلیم تھا کہ اسے لاپتہ کردیا گیا ۔

فدا بلوچ کے لواحقین نے حکام بالا سے اپیل کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہمارے فرزند کو رہا کردیں ۔