کیچ : 7 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

192

کیچ میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرکے  لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ میں فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو بھائی رحمت اور بالاچ ولد ایوب کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

تاہم ایک بھائی بالاچ کو بعد میں رہا کردیا گیا جبکہ رحمت تاحال لاپتہ ہے ۔

تمپ ہی کے علاقے بند گواز میں کھیل کے دوران فورسز نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت عزیر بلوچ، واجو بلوچ، سہیل بلوچ، اسیر بلوچ، زعیم بلوچ، سجاد بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔