کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

196

تمپ میں اسنائپر حملے میں فورس کے اہلکار کو ہلاک کیا – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج شام کیچ کے علاقے تمپ میں کلاہو کراس پر قائم پاکستانی فوجی چوکی میں ڈیوٹی پر معمور اہلکار کو بی آر اے کے سنائپرز نے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔