کوئٹہ: مغوی ڈاکٹر بازیاب نہیں ہوسکا، ڈاکٹروں کا احتجاج جاری

96

کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے چوبیس واں روز بھی احتجاج جاری، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 24 دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکے، ڈاکٹروں کا سرکاری ہسپتالوں میں بائیکاٹ صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے اغواء ہونیوالے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل چوبیس دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکے، ان کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹر ایکشن کمیٹی سرکاری ہسپتالوں میں 24 روز سے ہڑتال پر ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹر کمیونٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں۔

واضع رہے ڈاکٹر خلیل ابراہیم کو 24 رور قبل نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے اغواء کرلیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے۔ ڈاکٹر خلیل ابراہیم کے اغواء کے بعد ڈاکٹروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔