کوئٹہ: شوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک بیٹی زخمی

87

نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل  اور بیٹی کو زخمی کردیا ۔

واقعہ  کوئٹہ کے علاقے  سریاب میں پیش آیا ۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی وجوہات گھریلو مسائل بتایا جارہا ہے  تاہم انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔